Forgot your Password.? Click Here
 
 
 
 
 
 
راولاکوٹ، تاجر نے خاتون کو موبائل فون اور 18 ہزار واپس کردئیے PDF Print E-mail
Written by Murtaza Javed   
Sunday, 30 October 2011 00:00
راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) مادہ پرستی کے اس دور میں دیانتداری کی شاندار مثال، اعجاز مارکیٹ راولاکوٹ کے تاجر سردار محمد رشید خان (شاہین بوٹ ہائوس) نے خاتون کو موبائل فون اور نقد اٹھارہ ہزار روپے پرس سمیت واپس کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پانیولہ سے تعلق رکھنے والی خاتون شہناز اختر نے شہناز بوٹ ہائوس راولاکوٹ سے بچی کیلئے جوتا خریدا لیکن جاتے ہوئے اپناموبائل فون اور پرس وغیرہ بھول گئی۔ دکاندار سردار محمد رشید خان نے پرس سے ملنے والے فون نمبر پر خاتون کو اطلاع دی اور آٹھ دن کے بعد خاتون نے اپنا موبائل فون اور پرس جس میں نقد اٹھارہ ہزار روپے تھے ، وصول کرلئے۔ دیانتداری کی اس شاندار مثال پر خاتون، اس کے ورثاء اور کاروباری حضرات نے سردار محمد رشید خان کو خراج تحسین پیش کیا۔
18 ہزار واپس
Last Updated ( Monday, 31 October 2011 08:55 )
 

 

 
       
       
 
 
 
 
 
 
 
About Us | Photo Gallery | News | Join the Community
Copyright © 2009 My Rawalakot. All Rights Reserved.