Forgot your Password.? Click Here
 
 
 
 
 
احمد رضا قادری 3132ووٹ لے کر جیت گئے

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 40 وادی 5 کے ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمران جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے امیدوار حافظ احمد رضاقادری 3132 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے جیت گئے ہیں پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالسلام بٹ نے 1576 ووٹ حاصل کئے اس طرح کانفرنسی امیدوار کی لیڈ 1556 ووٹ بنتی ہے موصولہ نتائج کے مطابق ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کے پولنگ سٹیشن سے احمد رضا قادری نے 136 پیپلز پارٹی کے عبدالسلام بٹ نے 78، میڈیا سینٹر سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کے پولنگ سٹیشن سے احمد رضا قادری 214، عبدالسلام بٹ 134امر پورہ ہائی سکول کے پولنگ سٹیشن سے احمد رضا 367 ، عبدالسلام بٹ 85، جی بی سکول کینٹ راولپنڈی کے سٹیشن سے احمد رضا قادری 196، عبدالسلام بٹ 19، ہائی سکول داگل اڈیالہ کے پولنگ سٹیشن سے احمد رضا 90، عبدالسلام بٹ 30، بانسرہ گلی مری کے پولنگ سٹیشن سے احمد رضا 153، عبدالسلام بٹ 58 اور جھیکاگلی مری کے پولنگ سٹیشن سے دونوں امیدواروں نے 119,119 ووٹ حاصل کئے۔راولپنڈی شہروکینٹ اور گردونواح کے پولنگ اسٹیشنوں سے موصول ہونے والے نتائج کے تحت امر پورہ پولنگ اسٹیشن سے مسلم کانفرنس201پیپلز پارٹی44سیٹلائٹ ٹاؤن کالج کے پولنگ اسٹیشن سے مسلم کانفرنس147پیپلز پارٹی89کٹاریاں ایف بلاک سے مسلم کانفرنس213پیپلز پارٹی 133اڈیالہ پولنگ اسٹیشن سے مسلم کانفرنس 90پیپلز پارٹی 30 کھنہ پولنگ اسٹیشن ہے مسلم کانفرنس 137پیپلز پارٹی112روات پولنگ اسٹیشن سے مسلم کانفرنس97پیپلز پارٹی36حضروپولنگ اسٹیشن سے مسلم کانفرنس5اور پیپلز پارٹی کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکی'کہوٹہ پولنگ اسٹیشن سے مسلم کانفرنس05اور پیپلز پارٹی26ایف سکس ٹو پولنگ اسٹیشن سے مسلم کانفرنس97 اور پیپلز پارٹی 36ووٹ ٹیکسلا واہ کینٹ سے مسلم کانفرنس278پیپلز پارٹی128حسن ابدال سے مسلم کانفرنس22پیپلز پارٹی7اٹک سے مسلم کانفرنس5اور پیپلز پارٹی کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکی'پنڈی گھیپ سے مسلم کانفرنس7اور پیپلز پارٹی کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکی'مری پولنگ اسٹیشن سے مسلم کانفرنس358پیپلز پارٹی 254خیابان سرسید پولنگ اسٹیشن سے مسلم کانفرنس155پیپلز پارٹی 97حاصل کیے 17پولنگ اسٹیشنوں سے موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق احمد رضا قادری کو پیپلز پارٹی پر واضح برتری حاصل ہے واضح رہے کہ اس حلقے کے جماعت اسلامی کے امید وار نے پہلے7ووٹ حاصل کیے تھے۔تاہم اس مرتبہ انکی جماعت بھی پیپلز پارٹی کو شکستسے نہ بچا سکی۔قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے40ویلی5کے ضمنی الیکشن میں قائم پولنگ اسٹیشن سیٹلائٹ ٹاؤن میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدرچوہدری عبدالمجید سارا دن موجود رہے تاہم اس پولنگ اسٹیشن سے ان کا امید وار صرف84ووٹ حاصل کرسکا جبکہ مسلم کانفرنس کے امید وار نے اس پولنگ اسٹیشن سے147ووٹ لیکر63ووٹوں سے برتری حاصل کی پاکستان پیپلز پارٹی کے امید وار اسلام بٹ حضرو'اٹک'پنڈی گھیپ سے کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے جبکہ مسلم کانفرنس کے امید وار احمد رضا قادری کوکہوٹہ پولنگ اسٹیشن سے5ووٹ اور پیپلز پارٹی کو24ووٹ ملے۔واہ کینٹ کے پولنگ سٹیشن پر اظہر علی قادری نے02جبکہ عارف شاہ نے01حاصل کیا'انکے علاوہ سات امید واروں نے کوئی ووٹ حاصل نہ کیا۔

 

 

 
 
 
 
 
 
 
About Us | Photo Gallery | News | Join the Community
Copyright © 2009 My Rawalakot. All Rights Reserved.