|
|
| |
Rawalakot News
Description of my blog
Tag >> azad kashmir News
راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) راولاکوٹ (پونچھ) کے تعمیراتی منصوبہ جات پر کام کی بندش کیخلاف انجمن تاجران راولاکوٹ کی اپیل پر مکمل شٹر ڈائون، زبردست احتجاجی مظاہرہ، تاجروں کا اتحاد و اتفاق کا عظیم مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق شاہراہ غازی ملت (گوئیں نالہ روڈ) پر کام کی بندش اور ناقص کام کیخلاف سٹی ڈویلپمنٹ پروگرام شروع نہ کرنے، کنگ عبداللہ یونیورسٹی کی تعمیر میں تعطل، شیخ زید ہسپتال کے معاملات کو یکسو نہ کرنے کیخلاف انجمن تاجران راولاکوٹ کی اپیلک پر پیر روز مکمل شٹر ڈائون کیا گیا۔ گلف پلازہ، قائداعظم مارکیٹ، ایاز مارکیٹ، نالہ بازار، سپلائی بازار اور دیگر تمام کاروباری ادارے مکمل طور پر بند رہے البتہ ٹریفک رواں دواں رہی۔ بعدازاں انجمن تاجران کے صدر سردار افتخار فیروز اور دیگر عہدیداران کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں تاجروں اور دیگر مکاتب فکر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کا آغاز سپلائی بازار سے ہوا جس نے بڑی بڑی شاہرات اور مارکیٹوں کا چکر لگانے کے بعد کچہری چوک میں احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کرلی۔ جلسہ سے جن زعماء نے خطاب کیا ان میں سردار افتخار فیروز، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ مفتی مولانا عبدالخالق، سابقہ فوجیوں کی تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سردار عارف انقلابی، انجمن تاجران کے عہدیداران سردار ظفر محمود اشرف، حاجی اعجاز حنیف، سردار آصف نسیم، سردار خان، سردار ذوالفقار خان، سردار طاہر فاروق، سردار خالد محمود، سردار شاہد فاروق، سردار تنویر خان اور سردار آصف اشرف چیئرمین مجلس عاملہ شامل ہیں۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداران نے کہا کہ شاہراہ غازی ملت کی تعمیر ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ اس کا ٹھیکہ ایک ایسی کمپنی کو دیا گیا جسے کراچی میں بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔ ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ہے۔ کنگ عبداللہ یونیورسٹی کی تعمیر کو جان بوجھ کر التواء میں رکھا جارہا ہے۔ راولاکوٹ سٹی ڈویلپمنٹ پروگرام پر تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جارہا۔ شیخ زید ہسپتال کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ ادویات باہر سے خریدنی پڑتی ہیں۔ واٹر سپلائی سکیم کو محدود کیا جارہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ راولاکوٹ میں تعمیرو ترقی کو روکنے کیلئے سابق پی ڈی عبدالستار اور سابق ڈپٹی کمشنر نے انتہائی گھنائونا کردار ادا کیا۔ اگر ان مطالبات کا نوٹس نہ لیا گیا تو پہلے مرحلے پر علامتی شٹر ڈائون، دوسرے مرحلے پر دھرنے کی کال اور فیصلہ کن مرحلے میں تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے۔ مظاہرے کے دوران امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رہی۔ پولیس کے مسلح دستے ڈیوٹی مجسٹریٹ کی قیادت میں سارا دن شہر میں گشتہ کرتے رہے۔ احتجاجی ریلی اور جلسے کے دوران بھی پولیس چوکس رہی۔ دریں اثناء آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) پونچھ کی کال پر ملازمین گریڈ ایک تا سولہ نے انجمن تاجران راولاکوٹ کی طرف سے قومی منصوبہ جات کی تعمیر میں غیر ضروری تعطل کیخلاف کئے جانے والے شٹر ڈائون کی مکمل حمایت کرتے ہوئے پیر کے روز کام چھوڑ ہڑتال کی اور احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایپکا کے صدر سردار امتیاز خان نے منعقدہ جلسہ سے خطاب بھی کیا۔
شاہراہ غازی ملت پر ناقص کام بند نہ کیا گیا، شیخ زید ہسپتال تا ہائوسنگ سکیم بائی پاس سڑک پر کام شروع نہ ہوا، ایسٹرن بائی پاس اور ویسٹرن بائی پاس کے معاوضہ جات دے کر کام شروع نہ کروایا گیا تو 12ستمبر کو مکمل شٹر ڈائون کیا جائے گا۔ صدر آزاد کشمیر کا راولاکوٹ آمد پر بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ صدر آزاد کشمیر ضلع پونچھ کے منصوبہ جات پر کام شروع کروانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ ضلع پونچھ کا احساس محرومی ختم ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران راولاکوٹ کے صدر سردار افتخار فیروز، جنرل سیکرٹری آصف نسیم، سینئر نائب صدر حاجی اعجاز حنیف، ذوالفقار خان اور طاہر فاروق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تاجروں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ صدر افتخار فیروز نے کہا کہ اربوں روپے لگانے کے بعد بھی شاہراہ غازی ملت کا کام مکمل نہیں ہورہا اور جو کام ہورہا ہے وہ بھی انتہائی ناقص ہے۔ اس کے ذمہ دار ایکسین ایپ اور متعلقہ کنسلٹنٹ ہیں جنہوں نے کروڑوں روپے کمیشن کھاکر ضلع پونچھ کی روح کہلانے والی سڑک کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ شہر سے ٹرانسپورٹ کو کم کرنے کیلئے انتہائی اہم منصوبہ شیخ زید ہسپتال تا ہائوسنگ سکیم سڑک تھا لیکن اس سڑک کو ضلعی انتظامیہ نے سرخ فیتے کی نذر کردیا ہے۔ اگر 12 ستمبر تک ان سڑکوں پر کام شروع نہ ہوا تو اس کے ذمہ دار یہ جان لیں کہ ہم کسی کو سکون سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔ کنگ عبداللہ یونیورسٹی کا ٹینڈر ہوئے چھ ماہ ہوچکے ہیں لیکن اس پر بھی کام شروع نہیں ہوا۔ ٹائیں ڈھلکوٹ سڑک کی کمپنی آٹھ کروڑ روپے لے کر فرار ہوچکی ہے۔ راولاکوٹ سٹیڈیم کا کام ایک عرصے سے ٹھپ ہے۔ سٹی ڈویلپمنٹ پر کام کرنے والی چائینیز کمپنیاں انتہائی ناقص کام کررہی ہیں لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ شیخ زید ہسپتال کو تعمیر ہوئے دو سال ہوچکے ہیں لیکن اس کا مین گیٹ آج تک نہیں کھیلا گیا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سیاستدان اپنی ذمہ داریوں سے واقفیت ہی نہیں رکھتے اسلئے عوام کو شعور دینے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے انجمن تاجران نے یہ بیڑا اٹھایا ہے۔ اسلئے عوام، سول سوسائٹی، وکلائ، ٹرانسپورٹر، طلباء تنظیمیں اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیمیں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ان مسائل کو حل کیا جاسکے
بارہ ستمبر تک راولاکوٹ کے منصوبہ جات پر کام شروع نہ ہوا، شاہراہ غازی ملت پر ناقص کام بند نہ کیا گیا، شیخ زید ہسپتال تا ہائوسنگ سکیم بائی پاس سڑک پر کام شروع نہ ہوا، ایسٹرن بائی پاس اور ویسٹرن بائی پاس کے معاوضہ جات دے کر کام شروع نہ کروایا گیا تو 12ستمبر کو مکمل شٹر ڈائون کیا جائے گا۔ صدر آزاد کشمیر کا راولاکوٹ آمد پر بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ صدر آزاد کشمیر ضلع پونچھ کے منصوبہ جات پر کام شروع کروانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ ضلع پونچھ کا احساس محرومی ختم ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران راولاکوٹ کے صدر سردار افتخار فیروز، جنرل سیکرٹری آصف نسیم، سینئر نائب صدر حاجی اعجاز حنیف، ذوالفقار خان اور طاہر فاروق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تاجروں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ صدر افتخار فیروز نے کہا کہ اربوں روپے لگانے کے بعد بھی شاہراہ غازی ملت کا کام مکمل نہیں ہورہا اور جو کام ہورہا ہے وہ بھی انتہائی ناقص ہے۔ اس کے ذمہ دار ایکسین ایپ اور متعلقہ کنسلٹنٹ ہیں جنہوں نے کروڑوں روپے کمیشن کھاکر ضلع پونچھ کی روح کہلانے والی سڑک کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ شہر سے ٹرانسپورٹ کو کم کرنے کیلئے انتہائی اہم منصوبہ شیخ زید ہسپتال تا ہائوسنگ سکیم سڑک تھا لیکن اس سڑک کو ضلعی انتظامیہ نے سرخ فیتے کی نذر کردیا ہے۔ اگر 12 ستمبر تک ان سڑکوں پر کام شروع نہ ہوا تو اس کے ذمہ دار یہ جان لیں کہ ہم کسی کو سکون سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔ کنگ عبداللہ یونیورسٹی کا ٹینڈر ہوئے چھ ماہ ہوچکے ہیں لیکن اس پر بھی کام شروع نہیں ہوا۔ ٹائیں ڈھلکوٹ سڑک کی کمپنی آٹھ کروڑ روپے لے کر فرار ہوچکی ہے۔ راولاکوٹ سٹیڈیم کا کام ایک عرصے سے ٹھپ ہے۔ سٹی ڈویلپمنٹ پر کام کرنے والی چائینیز کمپنیاں انتہائی ناقص کام کررہی ہیں لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ شیخ زید ہسپتال کو تعمیر ہوئے دو سال ہوچکے ہیں لیکن اس کا مین گیٹ آج تک نہیں کھیلا گیا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سیاستدان اپنی ذمہ داریوں سے واقفیت ہی نہیں رکھتے اسلئے عوام کو شعور دینے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے انجمن تاجران نے یہ بیڑا اٹھایا ہے۔ اسلئے عوام، سول سوسائٹی، وکلائ، ٹرانسپورٹر، طلباء تنظیمیں اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیمیں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ان مسائل کو حل کیا جاسکے
راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) بارہ ستمبر تک راولاکوٹ کے منصوبہ جات پر کام شروع نہ ہوا، شاہراہ غازی ملت پر ناقص کام بند نہ کیا گیا، شیخ زید ہسپتال تا ہائوسنگ سکیم بائی پاس سڑک پر کام شروع نہ ہوا، ایسٹرن بائی پاس اور ویسٹرن بائی پاس کے معاوضہ جات دے کر کام شروع نہ کروایا گیا تو 12ستمبر کو مکمل شٹر ڈائون کیا جائے گا۔ صدر آزاد کشمیر کا راولاکوٹ آمد پر بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ صدر آزاد کشمیر ضلع پونچھ کے منصوبہ جات پر کام شروع کروانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ ضلع پونچھ کا احساس محرومی ختم ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران راولاکوٹ کے صدر سردار افتخار فیروز، جنرل سیکرٹری آصف نسیم، سینئر نائب صدر حاجی اعجاز حنیف، ذوالفقار خان اور طاہر فاروق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تاجروں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ صدر افتخار فیروز نے کہا کہ اربوں روپے لگانے کے بعد بھی شاہراہ غازی ملت کا کام مکمل نہیں ہورہا اور جو کام ہورہا ہے وہ بھی انتہائی ناقص ہے۔ اس کے ذمہ دار ایکسین ایپ اور متعلقہ کنسلٹنٹ ہیں جنہوں نے کروڑوں روپے کمیشن کھاکر ضلع پونچھ کی روح کہلانے والی سڑک کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ شہر سے ٹرانسپورٹ کو کم کرنے کیلئے انتہائی اہم منصوبہ شیخ زید ہسپتال تا ہائوسنگ سکیم سڑک تھا لیکن اس سڑک کو ضلعی انتظامیہ نے سرخ فیتے کی نذر کردیا ہے۔ اگر 12 ستمبر تک ان سڑکوں پر کام شروع نہ ہوا تو اس کے ذمہ دار یہ جان لیں کہ ہم کسی کو سکون سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔ کنگ عبداللہ یونیورسٹی کا ٹینڈر ہوئے چھ ماہ ہوچکے ہیں لیکن اس پر بھی کام شروع نہیں ہوا۔ ٹائیں ڈھلکوٹ سڑک کی کمپنی آٹھ کروڑ روپے لے کر فرار ہوچکی ہے۔ راولاکوٹ سٹیڈیم کا کام ایک عرصے سے ٹھپ ہے۔ سٹی ڈویلپمنٹ پر کام کرنے والی چائینیز کمپنیاں انتہائی ناقص کام کررہی ہیں لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ شیخ زید ہسپتال کو تعمیر ہوئے دو سال ہوچکے ہیں لیکن اس کا مین گیٹ آج تک نہیں کھیلا گیا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سیاستدان اپنی ذمہ داریوں سے واقفیت ہی نہیں رکھتے اسلئے عوام کو شعور دینے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے انجمن تاجران نے یہ بیڑا اٹھایا ہے۔ اسلئے عوام، سول سوسائٹی، وکلائ، ٹرانسپورٹر، طلباء تنظیمیں اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیمیں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ان مسائل کو حل کیا جاسکے
آزاد کشمیر کی بیس رکنی کابینہ چودہ اگست کو حلف اٹھائے گی ملک نواز جو پہلے ہی حلف اٹھا چکے ہیں ان سمیت وزراء کی تعداد اکیس ہو جائے گی نسرین مظہر وزیراعظم کی مشیر جبکہ سابق سینئر وزیر راجہ عبدالقیوم وزیراعظم کے معاون خصوصی ہونگے پیپلز پارٹی کا کوئی ممبر اسمبلی وزیر نہیں بنے گا جبکہ پی ایم ایل کے چار ارکان میں سے چوہدری انوار الحق کو سپیکر اسمبلی بنایا جائے گا ابتدائی مرحلے میں ایم کیو ایم کا ممبر اسمبلی وزیر نہیں بنے گا چودہ اگست کو چوہدری یوسف' علی شان سونی' چوہدری رخسار' ناہید طارق' شفیق جرال' چوہدری عزیز' عبدالماجد خان عبدالرشید' عباد محمود ریاض' اکبر ابراہیم' نجیب نقی' فاروق طاہر سیاب خالد قیوم نیازی مرتضیٰ گیلانی شمع ملک کرنل نسیم حامد رضا احمد رضا قادری چوہدری اسماعیل وزارت کا حلف اٹھائیں گے وزراء کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا صدر راجہ ذوالقرنین وزراء سے حلف لیں گے چار خوش قسمت وزراء کرنل نسیم چوہدری یوسف علی شان سونی چوہدری رخسار پانچ سالہ دور میں پانچویں مرتبہ وزارت کا حلف اٹھائینگے مسلم کانفرنس کی پارلیمانی پارٹی میں سے صرف ممبر اسمبلی پیر عتیق الرحمن واحد رکن ہونگے جن کے پاس وزارت نہیں ہو گی تاہم امکان ہے کہ انہیں علماء و مشائخ کونسل کا چیئرمین بنایا جائے سابق وزیراعظم حاجی یعقوب پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین بنائے جائینگے۔
<< Start < Prev 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 Next > End >> |
|
|
|
|